15 جنوری 2019 - 13:42
پولینڈ میں چھری کے باعث زخمی میئر کا انتقال

پولینڈ کے صوبہ پومرانیا کے شہر گڈانسک کے میئر پاویل ایڈاموکز چھری کے وار سے زخمی ہونے کے ایک دن بعد ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پولینڈ کے صوبہ پومرانیا کے شہر گڈانسک کے میئر پاویل ایڈاموکز چھری کے وار سے زخمی ہونے کے ایک دن بعد ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ پولینڈ بھر میں آنجہانی میئر پاویل ایڈاموکز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ریلیاں اور جلوس نکالے گئے جو گزشتہ روز چیئرٹی تقریب کے دوران چھری کے حملے میں زخمی ہوگئے تھے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہزاروں شہریوں نے گڈانسک میں مارچ کیا جہاں وہ دو دہائیوں تک میئر رہے تھے اسی طرح دارالحکومت وارسا میں بھی ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

پولینڈ کے صدر ایندریج ڈیوڈا نے گڈانسک کے میئر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں عظیم سیاست دان قرار دیا اورایک روزہ قومی سوگ منانے کا اعلان کیا۔

.......

/169